مہنگائی، حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے ،چنگیز خان
حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا ہے کہ مہنگائی اس سطح تک پہنچ چکی ہے کہ غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
حکومت صرف میڈیا میں بیانات کی حد تک ترقی کے دعوے کر رہے ہیں سوئی گیس ،بجلی ودیگر مصنوعات سمیت اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے مزدور طبقہ موجودہ مہنگائی کی صورتحال سے ذہنی مریض بن چکے ہیں سفید پوش آدمی کا گزارا بھی ممکن نہیں رہا۔
ان خیالات کا اظہا رانہوںنے اپنے بااعتماد ساتھی ملک شاہد کی سالگرہ کے موقع پر چنگیز خان پبلک سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق ناظم سٹی حضرو حاجی شیراز خان ،جاوید مجید خان ،اقبال میر ،زاہد میر ،ظاہر خان ،نور خان ،ملک نسیم ،بابر زمان ،عمیر خان علیزئی ،سیف محمود سیفی ،عمر خان ،طلحہ خان کے علاوہ دیگر موجود تھے چنگیز خان نے کہا کہ ملک شاہد ہمارا با اعتماد وفادار اور نڈر ساتھی ہیں ان جیسے ساتھیوں کی بدولت چنگیز خان گروپ حضرو میں مضبوط ومتحد ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کے دوران جو وعدے عوام سے کیے ہیں ان کو پورا کیا جائے عوام اب مزید صبر نہیں کر سکتی تمام ادارے اور ترقی کے دعوے صرف واٹس اپ اور سوشل میڈیا کے حد تک ہیں حقیقی معنوں میں عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں اگر یہی حال رہا تو عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو نگے انہوںنے کہا کہ استحکام پاکستان اور دفاع پاکستان ریلی میں چھچھ کے عوام نے جو اعتماد اور پیار ہمیں دیا ہے وہ ناقابل فرامو ش ہے ہمارا ہر ممکن تعاون چھچھ کے عوام اور ان کے مسائل کیلئے ہمہ وقت رہے گا ہمارے دروازے چھچھ کے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔
