حسن ابدال پولیس کی کارروائی، ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار 

حسن ابدال پولیس کی کارروائی، ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار 

حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز ) تھانہ حسن ابدال پولیس نے کے پی کے سے پنجاب 13 پیکٹ ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو کار سمیت حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا 

 برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد نے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ پشاور موٹر وے

پر تعاقب کر کے منشیات فروش عبدالنبی ولد نیاز میر سکنہ جمرود کے پی کے سے 13 پیکٹ ہیروئن برآمد کر کے جو وہ 

 

 گاڑی میں سمگل کر رہا تھا ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف 9 سی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔