حضرو، پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں2 مبینہ ڈاکو ہلاک،3فرار

حضرو، پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں2 مبینہ ڈاکو ہلاک،3فرار

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز)ایس ایچ اوتھانہ حضرو کی گاڑی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 05 مسلح ملزمان کی فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ دو مسلح ڈاکو ہلاک، 03 مسلح ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار

ضلع اٹک پولیس ترجمان کے مطابق رات کو ایس ایچ اوتھانہ حضرو کی گاڑی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 05 مسلح ملزمان کی فائرنگ کی گئی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پرعلاقہ کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کا تعاقب کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح مبینہ ڈاکو ہلاک، 03 مسلح ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدخالد ہمدانی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہلاک ہونیوالے ملزمان کی شناخت1.محمد شہزاد 2. محمد

 

عمران کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔ملزمان 
کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں ۔