بلاتفریق ہر کسی کو انسانیت کی مدد کیلئے قدم آگے بڑھنا چاہیے،شیخ سلمان سرور

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) سابق امیدوار پنجاب اسمبلی پی پی 1 اٹک شیخ سلمان سرور نے کہا کہ مجھے فخر ہے میرا تعلق ایسے گھرانے اور ایسی جماعت سے ہے جن کے دامن میں خدمت کے سوا کچھ نہیں
میری خوش قسمتی ہے کہ میرے والد سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اپنا سیاسی سفر امت مسلمہ کے عظیم رہنما محمد نواز شریف کے ساتھ گزارا اور ان کے ساتھ مل کر ملک و قوم کیلئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے لئے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت اور اپنے والد شیخ آفتاب احمد کی رہنمائی میں خدمت خلق کرنا یقیناً کسی اعزاز سے کم نہیں ہے میں اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا اس وقت پوری دنیا مشکلات میں گھری ہوئی ہے اور ہر کسی کو
بلاتفریق سیاسی پوائنٹ اس کو رنگ کو چھوڑ کر انسانیت کی مدد کیلئے قدم آگے بڑھنا چاہیے مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ کے جوان میرے ساتھ ہر اول دستہ کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں اور آزمائش کی اس گھڑی میں لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے روزانہ کی بنیاد پر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کو گھروں میں راشن پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ۔
