محمد اسلم شیخ ایڈووکیٹ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن پنڈیگھیب کے لیگل ایڈوائزر نامزد

محمد اسلم شیخ ایڈووکیٹ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن پنڈیگھیب کے لیگل ایڈوائزر نامزد

 پنڈی گھیب (فیصل منیر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) سابق صدر بار و معروف قانون دان محمد اسلم شیخ ایڈووکیٹ کو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل پنڈی گھیب کا لیگل ایڈوائزر نامزد کر دیا گیا۔ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ 

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر صاحبزادہ راحیل احمدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محمد اسلم شیخ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ایک منجھے ہوئے قانون دان ہیں۔ بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ معروف قانون دان شیخ اسلم شیخ ایڈووکیٹ کو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل پنڈی گھیب کا لیگل ایڈوائزر نامزد کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ نامور قانون دان شیخ اسلم ایڈووکیٹ اب 

 

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل پنڈی گھیب کی مکمل قانونی معاونت اور رہنمائی کریں گے۔