Sat
18
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 47ہوگئی ہے۔ دو افراد فوت ہو ئے۔15افراد صحت یاب ہوئے۔ 07 افراد زیر علاج ہیں۔ 23 افراد قرنطینہ میں ہیں۔3076افرادکی
سکر یننگ کی گئی۔702 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 80 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔نئے چاروں کیسز کا تعلق تحصیل فتح جنگ سے ہے جس میں سے3 کا تعلق فتح جنگ شہر جبکہ ایک کا تعلق یوسی شہرائے سد اللہ سے ہے جو بیرون ملک اٹلی سے وطن واپس آیا ہے۔
