اٹک ، مسائل کےانبار، قائدین چینلز پر حکومتی گیت گانے میں مصروف

اٹک(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز)اٹک میں تحریک انصاف کےقائدین ٹی وی شوز میں حکومت کا دفاع اور گیت گانے میں مصروف،ضلع میں مسائل کےانبار لگ گئے،تحریک انصاف کی حکومت کو دو سال ہونے کو ہیں کوئی بڑا پروجیکٹ شروع نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں تحریک انصاف کے قائدین و ممبران اسمبلی مختلف چینلز پر وفاق اور پنجاب حکومت کا دفاع کرنے اور گیت گانے میں مصروف ہیں اور ملک میں دود ھ اورشہد کی نہریںبہنے کے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ ضلع اٹک میں عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدارسنبھالے دو سال ہونے کو ہیں لیکن ابھی حکومت کے گیت گانے والے ضلع کیلئے کوئی بڑااورقابل ذکر ترقیاتی پروجیکٹ نہ شروع کروا سکے۔ مرکزی قائدین نے بھی فنڈز اور مسائل حل کرنے کی
بجائے مختلف چینلز پر بیٹھا کر تالیاں بجانے اور حکومت کے گیت گانے پر لگا دیا۔عوامی حلقوں نے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی و قائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ ابھی آپ کی حکومت ہےآپ کو چاہیے تھا کہ گزشتہ حکومت میں جن پروجیکٹ کے نہ ہونے پرآپ تنقید کرتے تھے وہ پروجیکٹ پہلی فرصت میں
شروع کرواتے ۔ گزشتہ حکومتوں میں کی گئی تنقید پر اب عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کے گیت گانے کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی جائے۔
