سرکاری محصولات کی وصولی کو سوفیصد یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر اٹک  

سرکاری محصولات کی وصولی کو سوفیصد یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر اٹک  

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ سرکاری محصولات کی وصولی کو سوفیصد یقینی بنایا جائے ۔

اسی ماہ30جون تک سرکاری واجبات کو وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروائیں تاکہ حکومتی نظم ونسق کو چلانے کیلئے مالی مشکلات پر قابو پا یا جا سکے محصولات کی وصولی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ڈپٹی کمشنر اٹک نے تمام تحصیل داروں اور ریونیو افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ان کی بنیادی اور اہم ذمہ داری سرکاری واجبات کی ریکوری ہے ۔

 

اس حوالے سے زیر و ٹالیرنس پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کریں اور تمام باقیداران کی فہرستیں مرتب کریں اور ان سے روزانہ کی بنیاد پر ریکوری ٹارگٹ کو وصول کریں۔