بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ2بچے شہید،7شہری زخمی،جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجی مارے گے

عباس پور،فارورڈکہوٹہ،تتہ پانی (نمائندگان کشمیرٹوڈے ) بھارت جہاریت سے باز نہ آیا ،ایل،او ،سی کے چیڑی کوٹ سیکٹر پر صبح ہوتے ہی فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی ۔فائرنگ اور گولہ باری سے چفاڑ کے رہائشی بھائی ،بہن زکیہ دختر حاجی سخی محمد کیا نی ،کاشف ولد حاجی سخی محمد کیانی شہید جبکہ دو خواتین اور دو مر د محمد حنیف ولد مکھن دین قوم گجر ،محمد آزاد ولد منیر حسین قوم گجر ، کوثر زوجہ محمد اشفاق ،اور نذیرہ بیگم شدید زخمی ہو گئیں زخمیوں ہونے والی خواتین کو عباس پور ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی طبعی امداد دی گئی جبکہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا فائرنگ اور گولہ باری سے شہری گھروں میں محصور ہو کر راہ گئے ۔افواج پاکستان کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے دشمن کے 3فوجی مارے گئے اور 5 زخمی ہوگئے۔جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ فارورڈ کہوٹہ سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی پر واقع دیہات چڑیکوٹ ،سیڑھیاں ،دیگوار پر بدھ صبح آٹھ بجے تا دس بجے کے درمیان شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سیڑھیاں کے مقام پر عباسپور سے تعلق رکھنے والے دو حقیقی بھائی امجد حسین شاہ ،حماد حسین شاہ ولد مجید حسین شاہ ساکن نکر بالا عباسپور ذاتی کام کی غرض سے سیڑھیاں گائوں آئے تھے ۔زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ایم ایس ہسپتال تاچھاں داخل کر دیا گیا عوام کی بڑی تعداد فصل کٹائی نہیں کر سکی ۔ تتہ پانی کے نمائندہ کشمیر ٹائمز کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گائوں ڈورچھیاں میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی اسامہ عقیل ولد محمد عقیل جو کرکٹ کھیل رہاتھا اپنی فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے اسے زخمی کردیا، جسے فوری مقامی طبی مرکز میں لیجایا گیا ، بھارتی افواج کی علاقہ میں اچانک فائرنگ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتاہے۔ دریں اثنا آزادجموں وکشمیرکے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ضلع حویلی کے گاوں چفاڑ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار ہے۔وزیراعظم نے سول انتطامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرے اور اس سلسلے میں کوئی کمی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے شہید بچوں کے ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے ضلع حویلی کے گاوں چفاڑ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔غمزدہ خاندان کے نام تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ان معصوم بچوں کی شہادت سے ہر دل غمزدہ ہے جنہوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر میں رنگ بھر دئیے ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔
