نیلم،سرگن ویلی کا عوامی احتجاجی مطاہرہ ہلڑ بازی کی نذر،کئی افراد زخمی

نیلم(بیورورپورٹ)سرگن ویلی کے عوام کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ہلڑ بازی کی نذر ،سیاسی جماعتوں کے کارکنان آپس میں گتھم گھتا ہو گئے ،دو مظاہرین زخمی ،پولیس نے معاملات کو کنٹرول کر لیا ،مقدمہ درج کر ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا تحصیل شاردہ کی انتظامیہ نے مطالبات کو ایک ہفتہ میں حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ،احتجاجی مظاہرین کے درمیان کشیدگی برقرار تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے علاقہ سرگن کے عوام نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مقامی افراد کو سرگن پاور ہائوس میں ملازمتیں دی جائیں  ،علاقہ میں بجلی ،صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں احتجاج کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی تلخ کلامی کے بعد مظاہرین آپس میں لڑ پڑے پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے معاملات کو قابو میں کیا تحصیل شاردہ کے تحصیلدار نے مظاہرین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا بعدازاں مظاہرین کے درمیان ہونے والی چپقلش لڑائی تک پہنچ گئی لڑائی میں دو افراد زخمی ہو گئے پولیس نے ایف آئی درج کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔