پریس فائونڈیشن نے آزادکشمیر کے10پریس کلب رجسٹرڈ کرلئے
مظفرآبادد(وقائع نگار)آزاد جموں و کشمیر پریس فانڈیشن نے 10پریس کلبوں کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ اور کمپیوٹر سسٹم فراہم کردئے ہیں جبکہ میڈیا ویلفئیر ٹرسٹ کو بھی رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے رجسٹرڈ پریس کلبوں میں سنٹر ل پریس کلب مظفرآباد ڈسٹرکٹ پریس کلب نیلم، ہٹیاں ، سجاد شہید کلب پانچ ایوب کلب حویلی، غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ،ڈسٹرکٹ پریس کلب پلندری کوٹلی،بھمبر اور کشمیر پریس کلب میر پور شامل ہیں بورڈ آف گورنر نے سال 2009میں اسکی باقاعدہ منظوری دے رکھی تھی، جس پر سابق چئیرمین جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کی سرپرستی میں اقدامات شروع کئے گئے، پریس کلبوں میں تنازعات کو ختم کرنے کے لئے ابتدائی طور پر وائس چیئرمین امجد چودھری اور بعد ازاں سینئر صحافی امتیا ز اعوان اور راجہ شوکت اقبال پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی،جنہوں نے حتمی رپورٹ اور سفارشات دیں پریس کلبوں کو سہولیات دینے کے لئے وزیراعظم نے اضافی رقم فراہم کی تھی
