اکتوبر میں بھارتی فورسزنے 20کشمیری شہید کئے

سرینگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری  گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے20کشمیریوں کو شہید اور217افراد کو زخمی کیا۔قابض فورسز نے اکتوبر کے مہینے میں کشمیریوں کے خلاف جعلی مقابلے سمیت مختلف کارروائیاں کیں۔ طاقت کے وحشیانہ استعمال سے20افراد شہید 217 زخمی ہوئے۔اس دوران مختلف الزامات لگا کر حریت رہنما وں، نوجوانوں سمیت 308 شہریوں کو گرفتار کیا گیا، سرچ آپریشن کے بہانے 40 گھروں کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔