Thu
16
Apr
2026
سرینگر(صباح نیوز)حریت کانفرنس نے بھارتی مذاکرات کار سے ملاقات سے انکار کردیا۔ کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے سید علی گیلانی پر دبائو ڈالا گیا۔آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے تعینات مذاکرات کار دنیشور شرما سے حریت کانفرنس نے ملاقات سے انکار کردیا۔حریت کانفرنس کے مطابق کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے سید علی گیلانی سے گذشتہ رات مذاکرات کار سے ملاقات کے لئے دبا ڈالا گیا۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت امن پسند کشمیریوں پر تشدد کرتا ہے اور پھر مذاکرات کا شوشہ کھڑا کرتا ہے۔ حریت کانفرنس مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی۔ حریت کانفرنس نے واضح الفاط میں بھارت کو پیغام دیا کہ جبری مذاکرات کاری کا کوئی اخلاقی یا سیاسی جواز نہیں ہوسکتا ہے۔
