Sat
25
Apr
2026
مظفرآباد( وقائع نگار)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے سویرازیادتی کیس کا نوٹس لے لیا۔ ایس ایس پی میرپور ریاض حیدر بخاری سے رپورٹ طلب، ایس ایس پی میرپور نے وزیراعظم کو کیس کے تمام پہلوئوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پولیس نے واقع کی ابتدائی رپورٹ کے ساتھ ہی لڑکی کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے ایس ایس پی ریاض بخاری کو اپنی نگرانی میں کیس کی تفتیش کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کو میرٹ کے مطابق دیکھا جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ۔
