Fri
17
Apr
2026
نئی دہلی (کے ایم ایس)بھارت میں ہندو انتہا پسندرہنما اور نام نہادانسداد دہشت گردی محاذ کے صدرویریش شینڈلیانے نام نہاد اسمبلی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے پر بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی محمد اکبر لون کا کٹا ہوا سر لانے والے کو 25لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ویریش شینڈلیا نے لون کا سرلانے والے کے لیے نقد انعام کا اعلان کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر کیاہے۔ شینڈلیا نے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے واقعے کی فوری تحقیقات کرانے اور اکبر لون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ ایسے متنازعہ بیانات دیتی رہی ہے جن سے بھارت اور اس کے عوام کاسر شرم سے جھک جاتاہے۔KMS-04/S
