محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کے اجرا میں ناکام

مظفرآباد(وقائع نگار) محکمہ انکم ٹیکس ایکسائز مظفراباد شہر میں عوام کو گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس جاری کرنے میں ناکام عوام دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور فیس ہاء وصول کرنے کے باوجود عوام کو تنگ کرنا معمول بن چکا ہے ۔مگر اس صورتحال کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ۔جس کی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس ایکسائز جو عوام کو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس فراہم کرنے کا پابند ہے مگر جب سے گاڑیوں کے نمبر کمپیوٹرائزڈ ہوئے ہیں اج تک کسی گاڑی یا موٹر سائیکل مالکان کو انکم ٹیکس کی طرف سے نمبر پلیٹس نہیں ملیں ۔رجسٹریشن بکس اور نمبر پلیٹس کیلئے فیسیں وصول کر لی جاتی ہیں مگر رجسٹریشن بک بار بار کئی ماہ تک چکر لگوانے اور سفارش کروانے پر بھی جاری کی جاتی ہیں ۔جبکہ اج تک انکم ٹیکس کی طرف سے کسی مالک کو نمبر پلیٹس نہیں ملی ۔رجسٹریشن بک دے کر عوام کو اپنی نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔