وزیرشاہرات کا ٹھیکیدار وں سے کروڑوں روپے کے تحفے وصول کرنے کا انکشاف

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر شاہرات نے ٹھیکیداروں سے کروڑوں روپے کے تحفے وصول کر نے کا انکشاف مبینہ کرپشن کے ثبوت سامنے آنے لگے اسلام آباد اور راولپنڈی کی ہاوسنگ سوسائٹی کے پوش ایریا میں وزیر شاہرات کے اثاثے بڑھنے لگے سیون سٹار کمپنی تحفے دینے والوں میں سر فہرست ہے تفصیلات کے مطابق خطہ آزاد کشمیر کے وزیرو ں نے گڈ گورنس کا جنازہ نکال دیا اور کرپشن کہانیاں سامنے آنے لگیں ریاستی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اعلی افیسرا ن اور وزراء کے خلاف احتساب بیوروایکشن لیں اور تحقیقاتی ٹیمیں احتسابی عمل پر عمل درآمد شروع کریں تا کہ کرپشن کا باب بند ہو سکے خطہ آزاد کشمیر صیح معنوں میں ترقی کر سکے