بھارتی فورج نے کشمیری کو گاڑی تلے کچل کر شہید کر دیا
سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں ایک شہری کو گاڑی تلے کچل کر شہید کر دیا ہے اس واقعے کے خلاف جمعرات کو ضلع بھر میں احتجاجی ہڑتال رہی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں 65سالہ عبدالعزیز آہنگر کوایک فورسز کیگاڑی نے زور دار ٹکر ماردی۔مارے جانے والے شہری کے افراد خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس حادثے سے قبل عبدالعزیز کے بیٹے توصیف احمد آہنگر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی اور اپنے بیٹے کی گرفتاری کی مزاحمت کی تو عبدالعزیز کوپولیس گاڑی کچل دیا۔وہ موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔عبدالعزیز کو جمعرات کو دلنہ بارہمولہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔اس واقعہ پر ضلع بھر میں ہڑتال رہی تمام دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے اور ٹرانسپورٹ معطل رہا ۔حکام نے کشیدگی کے پیش نظر قصبے میں فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی ہے۔
