انجمن تاجران باغ کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، حافظ طارق

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  انجمن تاجران کے الیکشن میں باغبان پینل نے صدارتی اُمیدوار حافظ طارق محمود کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ جس میں سینکڑوں تاجروں نیشرکت کی۔ ریلی پورے بازار کا چکر لگانے کے بعد حیدری چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔ جلسہ سے صدارتی امیدوار حافظ طارق محمود ،جنرل سیکرٹری منصور احمد بانڈے ،راجہ اعجاز ، چوہدری سعید ،سید ذوالفقار حسین کاظمی اور دیگر تمام عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تین سالوں میں تاجروں کی بے لوث خدمت کی ہے۔ تاجروں کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کوشش کی۔ تاجروں کی عزت و نفس اور اُن کے حقوق کا تحفظ کیا۔ ہم اس بار بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اپنا یہ تسلسل جاری و ساری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم  نے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کیے۔ جس کی وجہ سے تاجروں نے مجھے بھر پور اعتماد کا یقین دلایا ہے۔ 8اپریل کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا او ربڑے بڑے دعوے کرنے والے منہ چھپاتے پھریں گے۔