مظفرآباد، کسٹم حکام کیخلاف ایل او سی تاجروں کا دھرنا جاری

مظفرآباد (وقائع نگار) کسٹم اسلام آباد کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مال بردار ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے ایل او سی تاجروں کا دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک میں تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا و مظاہرہ ایل او سی ٹریڈرز نے آزادی چوک میں مین شاہراہ احتجاجا بند کر کے کسٹم اسلام آباد کے خلاف زبردست نعرے بازی کی تاجروں کے تین روز سے احتجاج کے باوجود حکومت آزاد کشمیر حرکت میں نہ آئی ۔تفصیلات کے مطابق کسٹم اسلام آباد و دیگر کی جانب سے آئے روز مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مال کے ٹرکوں کو پاکستانی حدود میں پکڑ کر نیلام کر نے اور کشمیری تاجروں کو پاکستان کی منڈیوں تک رسائی نہ دینے کے خلاف ایل او سی ٹریڈرز نے دونوں کراسنگ پوائنٹ کے صدور بشارت نوری، سردار کاظیم، خوشحال خان قذافی، خورشید احمد میر، راجہ شاہین، اشرف ڈار، حامد رضا ہاشمی، نذیر بٹ، راشد میر،مظہر اقبال، تنویر ترالی، مبارک اعوان، انجم اعوان، شاہد بٹ اور دیگر کی قیادت میں تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے احتجاجاً آزادی چوک کے مقام پر مظفرآباد شہر کی مین شاہراہ کو بند کر کے کسٹم اسلام آباد کے خلاف شدید ترین نعرے بازی کی اس موقعہ پر منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تاجر مقررین نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایل او سی ٹریڈ کو پاکستانی منڈیوں تک رسائی نہیں دی جاتی اتوار کے روز مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے زریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ایل او سی ٹریڈ پاکستان اورہندوستان کی حکومتوں نے ایک سی بی ایم کے تحت کھولہ اور اس میں آنے جانے والے آئٹم بھی پاکستان اور ہندوستان کی منڈیوں سے آتے ہیں پھر کس قانون کے تحت کسٹم پاکستان مقبوضہ کشمیر سے آنے والے ٹرکوں کو پکڑ کر نیلام کرتے ہیں چیف آف آرمی سٹاف اور دفتر خارجہ پاکستان اس اہم مسئلے کو فوری حل کروائیں تانکہ آزاد و مقبوضہ کشمیر کے تاجروں کا پاکستانی کسٹم کی جانب سے معاشی قتل بند ہو ہمارا احتجاج اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک کسٹم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا اس کے لیے ہمیں کسی بھی قسم کی قربانی بھی دینا پڑی تو دریغ نہیں کریں گے اور سنگین ترین احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گاچیف آف آرمی سٹاف تاجروں کے لیے امید کی آخری کرن ہے وہ اس معاملہ کو فوری حل کروا کر ہمیں کسٹم پاکستان کے ظلم اور معاشی قتل سے بچائیں دریں اثناء چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کی یونینز نے مشترکہ طور پر سیکرٹری اطلاعات اعجاز میر کو احتجاجی تحریک کا میڈیا ترجمان مقرر کیا ہے جو احتجاجی تحریک کے حوالہ سے میڈیا میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
