بنڈالہ اور پنڈوری میں کوئی فرق نہیں، مسائل جلد حل کروں گا، راجہ مقصود
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنڈوری حلقہ سماہنی کا آخری گائوں ہے پنڈوری میں رہنے والے عظیم لوگ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے پنڈوری گائوں میرا اپنا گائوں ہے اور پنڈوری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے پنڈوری کے زیرک لوگ 1985 کے دور اور آج کے دور کے فرق کو سمجھیں اُس وقت میں آپ کی کوششوں سے الیکشن جیت کر ممبر اسمبلی بنا تھا اور پنڈوری گائوں میں واٹر سپلائی بجلی اور کچی سڑک سب سے پہلے تعمیر کی تھی اب الیکشن ہارنے کے بعد ہماری صورت حال کچھ مختلف ہے لیکن وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے تعاون سے پنڈوری گائوں کی سڑک جلد پختہ ہوگی اور دیگر مسائل بھی حل ہوں گے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر اسمبلی اور صدر مسلم لیگ ن ضلع بھمبر راجہ مقصود احمد خان نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرراجہ غلام ربانی کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ن کے سمندر پار پاکستانی راہنماراجہ آفرا سیاب نے نو تعینات شدہ ایڈمنسٹریٹر کے اعزاز میں مقامی میرج ہال میں دیا اُنہوں نے کہا کہ پنڈوری والوں کے گلے شکوے درست ہیں ماضی میں ہمیں حلقہ کے لیے جتنا بھی ترقیاتی فنڈملا اُس کا حصہ پنڈوری کو ملا انسانوں سے کمیاں کوہتایاں ہوجاتی ہیں لیکن میں نیت خرابی نہیں ہونی چاہیے حلقہ کی سڑکوں کی مرمتی کے لیے دس کلومیٹر روڈ ز کے فنڈز ملے تو میں نے پانچ کلومیٹر چوکی سے بڑھوروڈ کی مرمتی اور پانچ کلومیٹر بنڈالہ موڑ سے باغچگہ تک سڑک کی مرمتی کا کام شروع کروایا کچھ دوستوں کی رائے میرے تک پہنچی کہ پنڈوری سے سڑک شروع کی جائے لیکن اس کے لیے کچھ قانونی مسائل تھے اس لیے ایسا نہیں کرسکتے تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام ربانی نے کہا کہ پنڈوری میراگھر ہے اور بنڈالہ اور پنڈوری میں کوئی فرق نہیں ہے ہم راجہ مقصود احمد کی قیادت میں اور راہنمائی میں پنڈوری کو مثالی گائو ں بنا کر دم لیں گے نہ صر ف پنڈوری بلکہ حلقہ سماہنی کا ہر گائوں میر ا اپنا گائوں ہے اور بلا تخصیص عوامی فلاح وبہبود اور تعمیر و ترقی کا وہ سفر جو 1985 میں راجہ مقصود احمد نے شروع کیا تھا اور درمیان میں کچھ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر تعطل کا شکار ہوگیا تھا اُس کو نئے سرے سے نئے جذبے نئے امنگ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ذرائع رسل و وسائل صحت عامہ اور تعلیم کو خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے ان شعبوں کو ترجیح بنیادوں پر مشن بنا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر انداز میں ریلیف دیا جا سکے اس سے قبل تقریب سے صوبیدار راجہ محمد رزاق ،راجہ محمد عزیز ،راجہ آفراسیاب ،راجہ غلام احمد اور راجہ بشارت نے اور دیگر نے خطاب کیا اور مقررین نے راجہ فاروق حید ر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راجہ غلام ربانی جیسی ہر دلعزیز عوامی شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل تعینات کیا جس سے عوام کے مسائل حل کرنے اور کارکنوں کی دلجوئی کے لیے خصوصی مدد ملے گی اس سے قبل مہمان خصوصی راجہ مقصود احمد خان اور ایڈمنسٹریٹر ضلع راجہ غلام ربانی کا تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
