Mon
04
May
2026

اٹک۔۔ مسلم لیگ ن کی تحصیل جنڈ کی تنظیم سازی کے خلاف مسلم لیگ ن کے ورکزکا احتجاج، احتجاج میں محمد نصیر خٹک سابق نائب نا ظم ، وائس چیئرمین جنڈ ملک شاہد محمود، ملک نثار ڈنگی ناڑی ، کاظم شاہ ،محمد مسکین کونسلر ایم سی ، شیر محمد کونسلر ایم سی ، چوہدری عامر ، زاہد محمود ،ملک آصف محبوب ،ملک ریاض سمیت دیگرنے شرکت کی احتجاجی میٹنگ میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے اعتراض کیا کہ چوردروازے سے آنے والوں کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ پہلے باقاعدہ تحصیل سطح پر مقامی کارکنان کے مشورے سے رکنیت سازی کی جائے اس کے بعد تنظیم کی تشکیل نو کی جائے یہی اصولی طریقہ ہے اس سلسلے میں ایک آٹھ رکنی وفد کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو ایم این اے و دیگر ضلعی قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا ۔
