بھارتی آرمی چیف علاقائی امن و استحکام کے جنرل باجوہ کے وڑن کو بھی فالو کریں:ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وڑن کی تقلید کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی ترک کرنی ہو گی۔ میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں وہ پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید لکھا کہ بہتر ہے بھارتی آرمی چیف علاقائی امن و استحکام کے جنرل باجوہ کے وڑن کو فالو کریں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کے وڑن کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی کو "ان فالو" کرنا ہو گا۔