جنڈ اراضی سنٹر میں سٹاف کی کمی، سائلین کو مسائل کا سامنا،صوبائی وزیر کرنل(ر) انور سے نوٹس لینے کا مطالبہ 

جنڈ(صدیق فخر سے) تحصیل جنڈ کا اراضی سنٹر مسائل کی آماجگاہ بن گیا، سٹاف کی کمی کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا، 8 کائونٹر میں سے صرف ایک کائونٹر پر سٹاف موجود، اہلیان علاقہ کا صوبائی وزیر ریونیو کرنل(ر) ملک محمد انور سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے اراضی سنٹر میں سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا، 8 کائونٹر میں سے صرف ایک کائونٹر پر سٹاف موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو صبح سویرے 6 بجے آنا پڑھتا ہے اور تاکہ لسٹ میں نام کا اندراج ہو سکےپورے دن میں مشکل سے 20 لوگوں کا ہی کام مکمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کوخالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑتا ہے۔ اہلیان علاقہ نے صوبائی وزیر کرنل(ر) محمد انور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحصیل اراضی سنٹر جنڈ میں کھلی کچہری بھی لگائیں اور سٹاف کا مسئلہ بھی جلد از جلد حل کریں۔حکومت نعروں اور میڈیا پر ٹاک شو تک ہی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے۔