تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا : ممبر صوبائی اسمبلی جہانگیر خانزادہ

حضرو:ممبر پنجاب اسمبلی وایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا نوجوان نسل ہمار ا مستقبل ہے اور ہم کو چاہیے کہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر ملک کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے اتنا مضبوط بنائیں کہ وہ ہر آنیوالے طوفان کا مقابلہ کر سکے علم ایک روشنی ہے جس کے بغیر انسان اندھا ہے ہمارے خاندان نے ہمیشہ تعلیم ،صحت کے فروغ کو اولین ترجیحات میں شامل رکھا جس کی بدولت آج چھچھ کے ہر کونے میںسکول موجود ہیں جس کا سارا کریڈٹ شجاع خانزادہ شہیدکو جاتا ہے اور اس کے بعد جتنا بھی مجھ سے ہو سکا چھچھ میں سکول کی اپ گریڈیشن سمیت ان میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا دارارقم سکول حضرو کی تعلیم کیلئے کاوشیں مثالی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے حضرو میں دارارقم سکول رزلٹ کے حوالے سے منعقدہ بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ملک عرفان قیصر ،چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان ،خاور ڈار،ملک انصار احمد ،ملک جمیل کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد موجود تھی جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ہمارے خاندان کو جب بھی موقع ملاچھچھ کو ایسے منصوبے دیئے جس سے چھچھ کے عوام کا معیار زندگی بلندہوا بابا شہید نے ملک وقوم کیلئے قربانی دی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس سے آج پورے ملک امن کی فضا قائم ہے انہوں نے کہا کہ بھارت باز آجائے ورنہ پاک فوج اور قوم مل کر اس کا وہ حشر کرے گی کہ وہ کبھی پھر کسی بھی اسلامی ملک سے جنگ کا سوچے گا بھی نہیں پاک فوج اور پاکستانی قوم ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں آخر میں جہانگیر خانزادہ نے بطور مہمان خصوصی طلباء میں شیلڈ تقسیم کیے اور تمام بہتر پوزیشن ہولڈر اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
