Thu
07
May
2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹراظہر شبیر نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پولیس افسران وملازمان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔سب انسپکٹر گلستان کو بہترین کارکردگی پر officer of the month کاٹائٹل دیا گیا ۔ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے اپنے خصوصی پیغام میں اٹک پولیس کے جوانان و افسران کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی ہے ۔انکا کہنا ہے کہ اٹک پولیس اپنے بہادر ٗنڈر اور فرض شناس افسران پر فخر کرتی ہے اور انہیں آئندہ بھی انعامات و سر ٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔
