کمبل بیچنے کے بہانے گھر سےچوری کرنیوالی3 خواتین گرفتار

اٹک :3 خواتین نے کمبل بیچنے کے بہانے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے کی رقم چوری کر لی ، تعاقب پر ان کی مزید 3 ساتھیوں سمیت 6 خواتین کو پولیس نے گرفتار کر کے ان سے رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، تفصیلات کے مطابق بسم اللہ ولد نور محمد ساکن نزد قیوم چوک دارالسلام کالونی نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ گھر موجود تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی باہر 3 کمبل فروخت کرنے والی خواتین تھیں جو گھر میں داخل ہو گئیں اور گھر میں موجود ہمشیرہ اور والدہ اور گھر کی دیگر خواتین کے ساتھ بات چیت شروع کر دی انہیں کمرے میں بٹھایا گیا تو یہ تینوں جلدی جلدی واپس باہر جانے لگیں مجھے شک ہوا تو میں نے دوسرے کمرہ جہاں ساری خواتین بیٹھی تھیں اس میں پڑے بکس کو دیکھا تو اس کا کور کھلا تھا اور اس میں موجود رقم 2 لاکھ 10 ہزار غائب تھے میں نے اور گھر کی خواتین نے ان کا تعاقب کیا تو دیکھا کہ مزید 3 خواتین جن کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا کھڑی تھیں ہمارے اور اہل محلہ کے شور پر انہیں روک لیا گیا پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ سے اے ایس آئی لیاقت خان نے لیڈی پولیس کے ذریعہ ان کی جامہ تلاشی لے کر ان کے چوری شدہ رقم برآمد کر کے انہیں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا ۔
