بھارتی ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ مگ 27 گر کر تباہ

مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی: بھارتی ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ 'مگ 27' پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 27 طیارے نے معمول کے مشن کے مطابق جودھ پور بیس سے پرواز بھری جو سیروہی کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔ مگ 27 ایئر کرافٹ کے گرنے کی وجہ انجن میں خرابی بتائی جاتی ہے تاہم حادثے کے وقت پائلٹ طیارے سے باہر آنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 27 طیارہ آبادی سے دور گرا جس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جب کہ حکام نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھارتی ایئرفورس کا ایک ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔