اٹک: پولیس کی کارروائی، منشیات فروش و اشتہاری گرفتار

اٹک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرتھانہ نیو ائر پورٹ کے ایس آئی علی حسین نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک مشکوک شخص نعیم اللہ ولد خیر اللہ ساکن حاجی آباد عمر زئی تحصیل و ضلع چارسدہ حال مہلو سے چرس وزنی710گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سٹی اٹک کے ٹی اے ایس ائی طارق عزیز نے 2موٹر سائیکل سوار اولاًشاہد اقبال ولد رحیم داد ساکن ماڑی کنجور تحصیل و ضلع اٹک کی جامع تلاشی لینے پر2کپی شراب جبکہ ڈرائیور موٹر سائیکل بابر ولد محمد اشرف سکنہ ماڑی کنجور تحصیل و ضلع اٹک سے بھی 2کپی شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کے اے ایس ائی محمد اعظم نے ایک مشکوک شخص طارق خان ولد احمد خان ساکن جبی کسراں تحصیل فتح جنگ سے 3بوتل شراب از قسم VODKAبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے مقدمہ نمبر212جرم302/34میں مجرم اشتہاری تجمل خان ولد اجمل خان سکنہ حسن ابدال کو گرفتار کر لیا۔