جنڈ: کھنڈہ ٹاہلی اڈہ کے قریب حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی، ذرائع

جنڈ(صدیق فخر سے) کوہاٹ روڈ کھنڈہ موڑ ٹالی اڈہ کے قریب مسافر وین اور دودھ لے جانے والی گاڑی کے درمیان تصادم ، 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ، 7 کی حالت تشویشناک ، ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق سنگل فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر کھنڈا موڑ پرحادثات معمول بن گئے ہیں جس سے اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ترنول سے کوہاٹ تک سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے حادثات میں کئی افراد جان کی بازی ہار گئے اور کئی افراد اپاہج کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ایسا ہی ایک حادثہ علی الصبح کو پیش آیا جب ایک مسافر وین کوہاٹ سے سواریوں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی کہ کھنڈہ موڑ پر موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے والی دودھ کی گاڑی سے تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئی اطلاع ملنے پر انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے حادثہ میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ریسکیو 1122 جنڈ اور فتح جنگ کے عملہ نے اطلاع پر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا ہے، شدید زخمی افراد کو راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے، ہائی وے اور پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، واضح رہے کہ چند روز قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اٹک فیسٹیول جشن بہاراں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اٹک دورہ کے موقع پر کوہاٹ فتح جنگ روڈ کو دورویہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا ہے اس سڑک سے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ہفتہ میں 2 بار اسلام آباد سے اپنے حلقہ انتخاب اسی سڑک سے جاتے ہیں اور اس سڑک سے 40 وفاقی و صوبائی وزراء ، مشیران ، ممبران پارلیمنٹ کا گزر ہوتا ہے جن میں سے کسی ایک نے بھی آج تک اسے دو رویا کرنے کے متعلق وفاقی اور پنجاب اور کے پی کے کی کابینہ ، سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ، پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلی میں آواز بلند کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔
