جنڈ:یونین کونسل بسال میں جے یو آئی کا اجلاس منعقد 

جنڈ:ضلعی نائب امیر جمعیت علماءاسلام مفتی سعیدالرحمان کے ادارہ واقع یونین کونسل بسال میں جے یو آئی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم انتخاب تحصیل جنڈ مولانا حامدنواز ، مفتی محمد عبداللہ اور مفتی محمد ادریس نے شرکت کی اجلاس میں جے یو آئی یونین کونسل بسال کی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا اتفاق رائے سے امیر جے یو آئی یونین کونسل بسال مفتی رضوان ، جنرل سیکرٹری عبدالقدوس ، سیکرٹری اطلاعات فضل خان ، سیکرٹری مالیات حاجی رفیق ، سرپرست مولانا اسلم اور سیکرٹری مالیات کیپٹن نورمحمد کو منتخب کیا گیا نو منتخب عہدیداروں نے جماعت کو فعال کرنے کا پختہ عزم کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔