اٹک :رقم لیکر زمین دینے والے نے جعلی انتقال تھما دیا ، مقدمہ درج 

اٹک : 6 کروڑ روپے سے زائد رقم کے عوض اراضی دینے والے نے جعلی انتقال تھما دیا ، مقدمہ درج ، نیب ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق ملک فیضان امجد ولد ملک امجد پرویز اعوان سکنہ محلہ مسجد مولوی گل محمد نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ ملک ارشد حسین ولد ملک مشتا ق حسین سکنہ محلہ مسجد مولوی گل محمد پنڈی گھیب اس کے حقیقی چچا ہیں اور بیرون ملک ہوتے ہیں ان کی جائیدار کا لین دین مسجد شیخاں والی کا رہائشی لیاقت محمود تبسم ولد گل محمد کرتا تھا وہ ان کے چچا ملک ارشد حسین کے پاس آیا اور کہا کہ ملک اصغر کے ٹیوب ویل پر 32 کنال اراضی از خسرہ نمبرات 5401,5400,5396 برائے فروخت ہے میں خرید کر آپ کے نام منتقل کرادوں گا جس پر اعتماد اور بھروسہ ہونے کی وجہ سے چچا ملک ارشد حسین نے اراضی کی قیمت 6 کروڑ روپے اور 10 لاکھ روپے انتقال رجسٹری لیاقت محمود تبسم کو دے دیئے محکمہ مال کے ریکارڈ سے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ لیاقت محمود تبسم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر جعلسازی ، فراڈ ، دھوکہ دہی کا ارتکاب کرتے ہوئے جعلی انتقال تیار کیا اور جعلی انتقال ان کے چچا کو تھما دیا اس نے ان کیلئے نہ تو کوئی جگہ خرید کی ہے اور نہ ہی اراضی ان کے نام منتقل ہوئی اے ایس آئی منور خان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔