اٹک : پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم ،5 ملزمان گرفتار

اٹک : سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک لیاقت علی نے زیر دفعہ 506-;7373223;353;223;186 ت پ کے تحت ملزم ندیم مرتضی ولد عظیم خان ساکن گوندل سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال صاحب خان نے زیر دفعہ 365-;66223;511;223;506ii ت پ کے تحت ملزم سیف اللہ ولد محمد افسر سکنہ حسن ابدال سے پسٹل 30 بور ، اے ایس آئی تھانہ جنڈ شبیر احمد نے کوہاٹ کی جانب سے سنگل لائ ٹ ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا ڈرائیور ضیافت خان ولد نزاکت خان سکنہ ہری پور نے ٹرک روکنے کے بجائے ٹرک تیزی میں بھگا دیا جسے تعاقب کرکے ٹول پلازہ منکور پر پکڑ لیا گیا ڈرائیور سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا جو وہ پیش نہ کر سکا ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ بسال کی ٹیم نے زیر دفعہ 302;223;34 ت پ کے اشتہاری مجرم بشارت خان ولد محمد اعجاز کو گرفتار کر لیا ، تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے زیر دفعہ 392 ت پ کے اشتہاری مجرم قیوم ولد محبوب خان سکنہ مردان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
