تنظیم اساتذہ تعلیم سنوارو ملک سنوارومہم جاری رکھے گی:پرویز اقبال
اٹک : تنظیم اساتذہ کا مقصد اور نصب العین قرآن و سنت کی روشنی میں انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الہٰی کا حصول ہے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی فلاح و بہبود اور زیر تعلیم وطن، قوم اورملت کے نونہالوں کی بہترین تربیت کیلئے اپنا مثبت اور موثرکردار ادا کرنا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کیلئے تعلیم کو اپنی ترجیح اول قرار دیتے ہوئے تعلیمی مسائل کو حل کرنے اور قومی سالانہ بجٹ میں خاطر خواہ بجٹ مختص کرے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری تنظیم اساتذہ ضلع اٹک کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت ضلعی تنظیم اساتذہ پرویز اقبال نے کی اس موقع پر ضلعی سیکرٹری تنظیم اساتذہ محمد ریاض اور ضلعی ناظم تشرو اشاعت ٹی اے پی محمد ثناءاللہ شاہ بخاری بھی موجود تھے فرمان علی عباسی نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان ملک بھر کے معلمین و معلمات کی نمائندہ تنظیم ہے جس میں پرائمری سے لے کر مڈل ، ہائی اور کالجز یونیورسٹی کے اساتذہ شامل ہیں جو اساتذہ کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ طلبہ کی راہنمائی اور تربیت کی طرف بھی توجہ دیتی ہے بالخصوص نصاب تعلیم کی تیاری میں بھی موَثر کردار ادا کرتی ہے انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکمران طبقہ تعلیم کو مسلسل نظر انداز کرتا چلا آیا ہے اور آئے روز نصاب تعلیم کو تختہ مشق بنایا جاتا ہے بین الاقوامی سازش کے ذریعہ قرآن و سنت کی روشنی میں نصاب تعلیم مرتب کرنے کی بجائے سیکولرزم کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہیں اردو ہماری قومی زبان ہے ملک و قوم کی ترقی تبھی ممکن ہو سکے گی جب ہم اپنی مادری اور قومی زبان کو اپنائیں گے انگریزی کے ہم مخالف نہیں لیکن انگریزی ہماری قومی زبان نہیں ہماری نوجوان نسل باوجود کوشش کے انگریزی کو مشکل تصور کرتی ہے بالخصوص دیہاتوں میں ہم ناکام جا رہے ہیں ہ میں اردو کو فروغ تعلیم کا ذریعہ بنانا چاہیے فرمان علی عباسی نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے انہیں ناجائز طور پر تختہ مشق نہ بنایا جائے انہوں نے اساتذہ سے بھی کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی میں کسی کوتاہی کے مرتکب نہ ہوں تنظیم اساتذہ تعلیم سنوارو ملک سنوارومہم جاری رکھے گی۔
