Sun
17
May
2026

فتح جنگ :ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی رمضان المبارک کے دران ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی ایک دکاندار کو تھانے میں بند 9پر بھاری جرمانہ کیا پیمانہ میں کمی پر 3پٹرول پمپس پر بھی 2لاکھ روپے جرمانہ کیا اے سی فتح جنگ نے عوامی شکایت پر مہریہ ہوٹل کی ٹک شاپ پرغیر معیاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر سیل مینجر محمد ادریس کو تھانہ میں بند کر دیااس کے علاوہ گراں فروشی پر 9دکانداروں کو مجموعی طور پر 15ہزار جرمانہ کیا پیمانہ میں کمی پر خان پٹرولیم کھوڑ روڈ کو 50ہزار ،مجید پٹرولیم کھوڑ رود کو 50ہزار جبکہ بسم اللہ اٹک پٹرولیم ڈھوک سیداں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا دریں اثنا چیف آفیسر ایم سی فتح جنگ خان بادشاہ نے بھی ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کئی دکاندروں کو بھاری جرمانے کیے ۔
