جنڈ کے واپڈا اہلکار کے نام پر بھی جعلی اکائونٹ نکل آیا

جنڈ:ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں بھٹیوٹ کے رہائشی واپڈا اہلکار لیاقت علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 6سال تک گدون ٹیکسٹائل ملز میں مزدوری کرتا رہا ہے جس کے بعد اس کو تین سال پہلےواپڈا میں بطور اے ایل ایم نوکری مل گئی، چند دن پہلے گھر کے پتہ پر ایک خط ملا جس میں ایف بی آر کی طرف سے ایک نوٹس بھیجا گیا تھا کہ میں پتہ چلاکہ میرے نام سے اکاؤنٹ کھلا ہوا ہے جس میں ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ سے زائد رقم موجود ہے اور اس پر 28لاکھ ٹیکس جمع کرانے کا کہا گیا ہے، واپڈا اہلکار لیاقت علی خان نے کہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں اتنی بڑی رقم کا سن کر پریشان ہوں،میرے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر میرے ساتھ بھیانک مذاق کیا گیا ہے، واپڈا اہلکار نے کہا کہ جب ایف بی آر کے دفتر وضاحت کے لئے گیا تو مجھے کہا گیا کہ اپنا وکیل کروں اور اپنا مقدمہ عدالت میں لڑوں، میں ایک غریب آدمی ہوں وکیل کی فیس برداشت نہیں کر سکتا، لیاقت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میری مدد کی جائے اور اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے میرے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر مجھے پریشان کیا ہے