الیکشن میں حصہ لیکر علاقے کی محرومیوں کا مداوا کروں گا: محمد سعید صراف

حسن ابدال:بلدیاتی انتخابات میں  حصہ لے کر کر عوام کی محرومیوں کا مداوا کروں گا۔ سابقہ کونسلروں نے عوام کو  مایوسیوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ کونسلر اور معروف سیاسی شخصیت حاجی محمد سعید صراف نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ کامیاب ہونے والے امیدواروں نے عوام کو اپنی کارکردگی سے مایوس کیا ہے۔ ہماری وارڈ کے مسائل آج بھی  وہاں ہی موجود ہیں جن کے خاتمے کے لیے لیے حلقے سے سابق کونسلر کو منتخب کیا گیا تھا مگر ان کی کارکردگی مایوس کن رہی۔انہوں نے کہا کہ میرا کردار اور میری سیاست حلقے کے  عوام پر عیاں ہے اور آئندہ بھی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے قائد میجر طاہر صادق نے اس وارڈ کے لئے ہمیشہ میری مشاورت سے امیدواروں کو ٹکٹ دیے ہیں۔ اور میں  آنے والے انتخابات میں بھی میجر طاہر صادق کے ساتھ کھڑا ہوں  گا اگر آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑا تو کامیابی کے بعد اپنی سیٹ اپنے قائد میجر طاہر صادق کو تحفے میں دوں  گا کیونکہ ہمارے حلقے کے عوام میجر طاہر صادق سے والہانہ محبت کرتے ہیں اوران کی جانب سے سے حسن ابدال آل میں کرائے گئے ترقیاتی کام بھی پنی مثال آپ ہیں جس پر یہاں کے عوام  ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ  دوستوں اور حلقے کے عوام  کی مشاورت سے کیا ہے اور کامیابی کے بعد  دوستوں کی مشاورت سے چیئرمین کا الیکشن  بھی لڑنے کے لیے تیار ہوں۔