جنڈ: شدید گرمی اور رمضان المبارک ،پنشن کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا

جنڈ(صدیق فخر سے)پوسٹ آفس جنڈ سے پنشن لینے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا، پنشنر شدید گرمی اور رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بھی عوام کے مسائل حل نہ ہو سکے، تفصیلات کے مطابق جنڈ پوسٹ آفس کے باہر شدید گرمی اور رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں بزرگ پنشنر اپنی تنخواہ کے حصول کیلئے کئی کئی گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں، جنڈ پوسٹ آفس پنشنروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے، نئے پاکستان میں بھی پنشن لینے والوں کے مسائل حل نہ ہو سکے، بزرگ رمضان المبارک اور شدید گرمی میں پنشن کے حصول کیلئے کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں،تحصیل جنڈ سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست کے بعد حکومت نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنمائوں کو لاوارث چھوڑ دیا اور حلقے سے نظریں پھیر لیں،جس سے عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، دوسری طرف حکومت نے عید سے پہلے پٹرول بم گرا کر مہنگائی میں اضافہ کا عندیہ دے دیا ۔
