Mon
18
May
2026

مٹھیال:محکمہ مال جنڈکے اہلکار دروازہ توڑ کرشہری کے گھر میں گھس گئے خواتین سے بد تمیزی اور گالی گلوچ ہاتھاپائی بھی کی شہری نے کاروائی کیلئے تھانہ بسال میں درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق محمد الطاف سکنہ اڑانوالی بسال نے ایس ایچ اوتھانہ بسال کو درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ مال تحصیل جنڈ کا پورا عملہ تحصیلدار،گرداور ،پٹواری،پیادہ میرے گھر آئے اور بیٹھک کے دروازے کو لاتیں مار کرتوڑا زبر دستی گھر کے اندر گھس آئے اندر سوئے ہوئے بچوں اور خواتین کو پریشان کیا خواتین نے پوچھا کہ آپ کون ہیں تو کہنے لگے کہ ہم پٹہ لینے آئے ہیں گھر میں موجود خواتین نے بتایا کہ مرد گھر نہیں ہیں باہر چلے جائیں تو ان سب نے میری بیوی اور بھابھی کو گالی گلوچ کی اور ہاتھا پائی لات مکے بھی مارے کاروائی کی جائے۔
