پی ٹی آئی جھوٹ اورفریب کی سیاست کر رہی ہے :ملک محمد ریاض 

اٹک : پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے سیکرٹری مالیات ملک محمد ریاض نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جھوٹ اورفریب کی سیاست کر رہی ہے عملی اقدامات کی بجائے اخبارات میں بیان دیکر ،،عوامی خدمت ،،کرنے والوںکے چہرے عوام جان چکے ہیں موجودہ حکمران عوام کی خدمت کرنا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں عوام کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیںعوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا ہے ،،ایشین نیوز،،سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں جلد دم توڑ جائیں گی بلاول بھٹو جیسا نڈر لیڈر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے نیازی حکومت ناکام ہو چکی موجودہ حکمران عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر رہے ہیں لاقانونیت نے عوام کو دو بھر کر رکھا ہے اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں عوام کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے حکمران طبقہ کی جانب سے عوام کو محض طفل تسلیاں ہی دی جا رہی ہیں لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کے برابرہیں ملک کو لاقانونیت،مہنگائی اوردیگر مسائل کا سامنا ہے عوام دو وقت کی روٹی سے بھی لاچار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سچی اور کھری سیاست کے قائل ہیں ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔