Thu
21
May
2026

مٹھیال:راولپنڈی سے نا نا کے جنازے پر آنے والا بد قسمت نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا حادثہ موضع تھٹہ کے قریب کار کے درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نانا کی فوتیدگی کی اطلاع پر نمازجنازہ پڑھنے کیلئے راولپنڈی سے بذریعہ کارپنڈی سرہال تحصیل جنڈ آنے والا بد قسمت نوجوان محمد منیب ولد ریاض جب موضع تھٹہ کے قریب پہنچا تو کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں منیب موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کے ہمراہ کار میں سوار لیاقت نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
