فتح جنگ :گردونواح غیر قانونی گیس سلنڈروں کی فروخت کا دھندہ عروج پر

فتح جنگ: علاقہ میں غیر قانونی گیس سلنڈروں کی فروخت کا دھندہ عروج پر سلنڈروں میں غیر قانونی بھرائی کی جانے لگی کم وزن اور غیر معیاری گیس فروخت کرکے صارفین کو لوٹا جانے لگا گیس کمپنیوں کی ملی بھگت انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ بغیر کسی لائسنس اور منظوری کے دوکانیں کھلی ہوئی ہیں ان دوکانوں پر غیر قانونی سلنڈر وں کی فروخت اور بھرائی کا عمل جو کہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے دھڑلے سے جاری ہے ان دوکانوں پر کوئی حفاظتی تدابیر ہے نہ ہی آلات جس کی وجہ سے شہر کی گنجان آبادی میں قائم یہ دوکانیںسلنڈر پھٹنے سے بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہیں مختلف گیس کمپنیوں کی ملی بھگت سے سلنڈر فروخت کرنے والے دوکاندار کم وزن اور غیر معیاری گیس فروخت کرکے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اوگرا اور مقامی انتظامیہ کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دوکاندار دھڑلے سے غیر معیاری ،کم وزن اور غیر قانونی سلنڈروں کی فروخت کررہے ہیں عوامی حلقوں نے اربابِ اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
