حکومت عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے: شیخ آفتاب احمد 

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو کسی بھی طرح کی سہولت دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص تنہا ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے آج دنیا پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے سے گریزاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ حضرو اور غورغشتی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے حضرو میں ضلعی رہنما مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر اشرف بٹ کے صاحبزادے ڈاکٹر جبران اشرف بٹ کو ان رہائش گاہ پر جا کر حج کی سعادت کی مبارکباد دی ، غورغشتی گاءوں میں ملک صفدر کی ہمشیرہ ، اسی گاءوں میں محمد ابراہیم کے والد محمد اسلم کی وفات اور اسی گاءوں میں لالہ فیض عالم کو حج کی سعادت کے علاوہ مختلف مقامات پر عوامی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں ان مواقوں پر سٹی صدر مسلم لیگ ( ن ) حضرو حاجی احسان خان ، طلال اشرف بٹ ، سٹی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اٹک شیخ عواد صفدر ، سابق کونسلر علی اصغر ، قیوم خان ، حق نواز ، عبدالقیوم ، ممتاز خان ، عبدالرحمن ، شیخ ساجد محمود اور دیگر موجود تھے ۔