سردار ظہور اقبال کو ایوارڈ ملنے پر سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) بیرون ملک ہمارے ملک کی کاروباری شخصیات پاکستان کی نمائندگی کرنے اور زر مبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہ سارے حضرات پاکستان کے سفیر ہیں سردار ظہور اقبال نے تجارت میں اہم کردار ادا کیا ہے ہم تاجر بھائیوں کو پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں سردار ظہور اقبال کو ایوارڈ ملنے پر دہری مبارک باد کیونکہ ان کا اور میرا تعلق بھی اٹک سے ہے ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعظم اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار عباس زلفی بخاری ، وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے لندن میں منعقدہ اعلیٰ کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے فرانس کے شہر پیرس میں مقیم ممتاز کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال کو لندن میں منعقدہ کاروباری اداروں کی ایک نمائش میں اعلیٰ کاروباری سرگرمیوں پر ایوارڈ دیا گیا ہے برطانیہ، فرانس اور اٹلی میں کاروبار کرنے والی شمع انٹرنیشنل گروپ اینڈ کمپنی کے سردار ظہور اقبال، سردار عقیل اقبال اور نتاشہ اقبال کو وزیر اعظم پاکستان کے سپیشل اسسٹنٹ برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری جو تقریب کے مہمان خصوصی تھے نے اپنے ہاتھوں سے ایوارڈ دیا تقریب میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سینیٹر فیصل جاوید، وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت اور صاحبزادہ عامر جہانگیر چیکو، معروف باکسر عامر خان، یاسر خان فرانس، سلیم شیخ لندن، معروف اداکاروں جاوید شیخ، عمران اشرف، ہمایوں سعید، بہروز سبزواری سہیل احمد افضل ریمبو صاحبہ فیصل قریشی بھی موجود تھے دوست احباب اور کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیات نے سردار ظہور اقبال کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید ترقی اور کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہا کیا ہے ۔
