حضرو/'فتح جنگ:بجلی چوری پر 2 الگ الگ مقدمات درج 

حضرو/ فتح جنگ (نمائندہ اٹک نیوز) بجلی چوری پر 2 الگ الگ مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او آئیسکو نے تھانہ حضرو میں تحریری درخواست دی ہے کہ آئیسکو ٹیم نے خان افسر ولد محمد صادق ساکن تھانہ روڈ حضرو کے نام بجلی میٹر جسے علی اصغر ولد محمد صادق ساکن تھانہ روڈ حضرو استعمال کر رہا تھا نے دوران چیکنگ واپڈا کی مین ;808667; سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر ;808667; اتار کر اپنے قبضہ میں لے لی اے ایس آئی تھانہ حضرو محمد فیاض نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، دوسرے مقدمہ میں ایس ڈی او آئیسکو نے تھانہ فتح جنگ میں تحریری درخواست دی ہے کہ آئیسکو ڈویژن پنڈی گھیب کی ڈٹیکشن ٹیم دلدار حسین ، محمد اظہر اور محمد شعیب پر مشتمل ہے نے دوران چیکنگ عصرت محمود ولد اولیاء خان ساکن ڈھوک حبیب لانیوالا کو واپڈا کی مین ;808667; سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ سرفراز احمد نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔