جنڈ:گڑدی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: حبیب اللہ خان

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز)ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کی یوسی دکھنیر کے گائوںگڑدی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ان خیالات کا اظہار میجر (ر) حبیب اللہ خان، خلیل الرحمن خٹک، وسیم اقبال خٹک، محمد شعیب خٹک، ساجد محمود خٹک، عمر حبیب خٹک،تنویر احمد خٹک، علی رضا خٹک، حمید نعمان خٹک، آصف سعید خٹک، اسامہ ارشد خٹک نے شہداء گڑدی جن میں شامل ہیں سپاہی نور خان، سپاہی میاں خان، سپاہی امراز، اعظم خان، حوالدار محبوب خان، نور احمد، شادی خان، سید امیر، صوبیدار کجیر خان،حوالدار امین خان، سپاہی فتح خان، زید گل، لانس نائیک محمد افضل، سپاہی شیرین خان، صوبیدار شیر افضل، حوالدار حکیم خان، نائیک نجیب اللہ خان، لانس نائیک محمد نذیر، سپاہی سعی خان، سپاہی صابر نعیم، سپاہی رفیق ، سپاہی آصف امیر خٹک، نائیک عامر سعید خٹک، سپاہی جمشید اقبال، سپاہی تنویر احمد اور حوالدار شاکر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان میں کیا میجر (ر) حبیب اللہ خان نے کہا کہ گڑدی گائوں کا قبرستان سبز ہلالی پرچموں سے بھر گیا ہے ان شہداء پر  پورے ملک اور گائوں کو فخر ہے ۔