Mon
15
Jun
2026

اٹک :اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مار کر پٹواری تنویر آف موضع نور پور جنڈ اور محمد شفیق سکنہ رتی کسی جنڈ کو گرفتار کر لیا پٹواری تنویر نے محمد شفیق کے ساتھ مل کر محکمہ مال کے ریکارڈ میں کرنل شہزاد اقبال خان کے ملکیتی اراضی میں تبدیلی کی تھی جس پر کرنل شہزاد اقبال خان نے ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن پولیس کو درخواست دی اور ان کے خلاف گزشتہ سال 17 جولائی کو ایف آئی آر درج ہوئی جس کی روشنی میں انہیں اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کر کے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔
