اٹک پولیس نےپکار 15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی

اٹک : اٹک پولیس نے پکار 15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

 

 تفصیلات کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران ہیلپ لائن پر 42 ہزار 898 کالز موصول ہوئیں جن میں 32 ہزار 391 کالز جھوٹی نکلیں 704 کالز پر ضلع بھر میں کیسز درج ہوئے۔

 77 ٹریفک کے کیسز میں شہریوں کو مدد فراہم کی پولیس رسپانس اوسط ٹائم 18 منٹ رہا ۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پکار 15 کا مقصد اٹک پولیس کا ایمرجنسی صورت حال میں بروقت رسپانس کر کے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کرنے سے اجتناب کریں ۔