پیپلزپارٹی جمہوریت کی بقاء،استحکام کیلئے کوشاں،سردارخالد

فتح جنگ:پاکستان پیپلزپارٹی ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری سردار خالد خان نے کہا ہے کہ 

پیپلزپارٹی جمہوریت کی بقاءاور استحکام کیلئے کوشاں ہے بد قسمتی سے پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مستحکم نہیں ہو نے دیا گیا سیاستدانوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بد نام کیا جاتا ہے تاکہ عوام کا جمہوریت اور جمہوری اداروں سے اعتماد ختم ہو جائے انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کی بھر پور حمایت کرتے ہیں موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے مہنگائی بے روزگار ی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے حکمران سیاسی مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں اداروں کو اپنی ذاتی انا کی تسکین کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے دھرنا کلچر کو خود رواج دیا تھا اگر اس وقت دھرنا قومی مفاد اور جمہوری حق تھا تو اب بھی احتجاج اپوزیشن کا حق ہے انھوں نے اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے سے حکومت نہیں چل سکتی ۔

حکومت کیلئے عقل و دانش سیاسی سوجھ بوجھ کی ضرورت ہوتی ہے نا لائقوں کی ٹیم وطن عزیز کو سیاسی معاشی عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے