سی این جی کی بندش کا بہانہ، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں اضافہ

عوامی حلقوں کا چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اور کمشنر پنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اٹک: سیکرٹری آر ٹی اے کی عدم توجہی ،سی این جی کی بندش کا بہانہ ٹرانسپورٹر مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ،کوئی پرسان حال نہیں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق سی این جی کی بندش کے بہانہ بنا کر ٹرانسپورٹر ز حضرات نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر لیا فتح جنگ پنڈی گھیب اٹک راولپنڈی جنڈ اور دیگر روٹوں پر چلنے والے مسافر ہائی ایس ویگنوں کے مالکان نے مسافروں سے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصولی کو وطیرہ بنا لیا ہے
حالانکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے ڈیزل اور پٹرول کے نرخوں کے حساب سے مقرر کئے گئے ہیں
لیکن سیکرٹری آر ٹی اے کی عدم توجہی اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان مقرر کردہ کرایوں کی بجائے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اور کمشنر پنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
